جمہوریت کے فروغ میں پیپلزپارٹی کی قیادت کا لہو شامل ہے،حاجی گلزار

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:17

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکریٹری پبلک ریلیشنز حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام و فروغ میں ہماری جماعت کی لیڈر شپ اور کارکنوں کا لہو شامل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان اور متحرک و فعال قیادت میں پی پی پی اپنے شاندار ماضی کی طرف لوٹ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی پی وفاق پاکستان کے استحکام کی ضمانت اور پاکستان کا مستقبل ہے ․ انہوں نے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک بیان میں کہی ۔ حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ بانیان پاکستان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی لیڈر شپ اور کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دفاع وطن اور جمہوریت کو نہ صرف بچایا بلکہ ان کو استحکام و فروغ بھی دیا ․ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس دراصل دفاع وطن اور جمہوریت کا یوم تاسیس ہے ۔پی پی پی کا ایک ایک کارکن مادر وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :