فوڈ اتھارٹی کی ترجیحات مقرر، ملاوٹ کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جائے، شاہد ریاض

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:17

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء ، سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ترجیحات مقرر کی جائیں اور روز مرہ استعمال کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پہاڑی تحصیلوں سمیت پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے جس میں کسی کی سفارش کو قبول نہ کرنا حکومت کا اصل امتحان ہے ․ انہو ںنے کہا کہ جعل ساز اور ملاوٹ مافیا کی سفارش پورے معاشرے کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے لہذا پنجاب فوڈ اتھارٹی کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرکے اس میں ایماندار اور خوف خدا رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ اس کی کارروائیاں محض دکھاوا ثابت نہ ہوں ۔ شاہد ریاض ستی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام اور اس کی ہنگامی کارروائیوں کو وزیر اعلی پنجاب کا خوش آئند قدم قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :