معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، محمد طارق نیازی

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:21

راجن پور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھنا چاہیے تاکہ باعزت طریقے سے روزگار حاصل کرسکیں ، ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی /ای ڈی او سی ڈی محمد طارق نیازی نے صنعت زار راجن پور میں 75ہنرمند خواتین کو وظیفے کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ،اے ڈی سی نے کہا کہ یہ اچھا اقدام ہے کہ بچیوں کو ہنرمندبنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم پاکستان کا خصوصی پروگرام ہے جوبچیوں کو ہنر مند بناکر ان کو اپنے پائوں پر کھڑاکرتاہے،جس میں خواتین کو مختلف شعبوں میں ہنرسکھایا جاتا ہے اور ماہانہ 3000روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد ،منیجر صنعت زار نادیہ نواز نے بھی خطاب کیا۔