ماں بچے کی صحت کا ہفتہ 5 سے 10 دسمبر تک منایا جائے گا، ای ڈی او ہیلتھ راجن پور

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:21

راجن پور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ 5 دسمبر سے 10 دسمبر تک منایا جائے گا، اس دوران 2 سال سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے کی گولیاں دی جائیں گی اور ان کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پیٹ کے کیڑے کی گولیاں دیکر افتتاح کیا ، اس موقع پر ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ، نیشنل پروگرام کے انچارج ڈاکٹر صدیق اور ڈاکٹر ثقلین و دیگر موجود تھے، ڈاکٹر صدیق نے بتایا کہ نمونیہ سے بچائو کی حفاظتی تدابیر کیلئے ہیلتھ ایجوکیشن سیشن ایل ایچ ڈبلیو اپنے ایریا میں دے گی اور محفوظ زچگی کیلئے ہسپتال میں زچگی کرانے کا بھی بتائے گی اور اس مہم کے دوران ضلع بھر میں ایک لاکھ بیس ہزار بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی۔