سرور کونین رحمتہ اللعالمینؐ کی دنیا میں تشریف آوری رب ذولجلال کا انسانیت پر احسا ن عظیم

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) مرکزی میلاد کمیٹی و نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے کہا کہ سرور کونین رحمتہ اللعالمینؐ کی دنیا میں تشریف آوری رب ذولجلال کا انسانیت پر احسا ن عظیم ہے بعثت محمدیؐ کائنات کی سب سے عظیم نعمت ہے جس کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے سلسلہ میں سرگود شہر و ضلع کی میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کا روئے زمین پر تشریف لانا ہی کائنات کے مقاصد کی تکمیل ہے اللہ تعالیٰ نے یہ زمین و آسمان اپنے محبوب کی خاطر ہی بنائے ہیں اس لئے جشن عید میلاد النبیؐ 12ربیع الاول امت مسلمہ عالم انسانیت کے لئے باعث مبارک ہے ممتاز عالم دین پیر شمس الرحمن مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمؐ کا پیغام ہدائت ہی انسانیت کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے محمدؐ عربی کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی امت مسلمہ اور دنیا کی تمام اقوام امن و سلامتی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتی ہیں تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا خطابات کے آخر میں حاضرین نے ہاتھ بلند کر کے نبی اکرمؐ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کا عہد کیا اور ملکی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :