راشد نسیم کے سسر اوراکنا ریلیف کے سابق صدر یحییٰ منصوری کی صاحبزادی کے انتقال پر حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنمائوںکا اظہا رتعزیت

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم کے سسر عبدالحئ قمراوراکنا ریلیف کینیڈا کے سابق صدر یحییٰ منصوری کی جواں سال صاحبزادی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ، انجینئر عبد العزیز ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مر حومین کے لیے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔