میجرجنرل سعید احمدناگرہ جی اوسی اوکاڑہ کا ڈپی اوآفس میں کمانڈاینڈکنٹرول روم کادورہ

بہترین پولیسنگ کے لئے جدیدٹیکنالوجی کا حصول بہت ضروری ہے‘ جی اوسی میجرجنرل سعید احمد ناگرہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:14

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)میجرجنرل سعید احمدناگرہ جی اوسی اوکاڑہ کا ڈپی اوآفس میں کمانڈاینڈکنٹرول روم کادورہ ،آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبنددستے کی میجرجنرل کوسلامی ،پولیس آفیسران سے ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق میجرجنرل سعید احمدناگرہ جی اوسی اوکاڑہ نے ڈی پی اوآفس میں قائم پولیس کے کمانڈاینڈکنٹرول روم کامعائنہ کیا ۔

ڈی پی اوآفس پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبنددستے نے میجرجنرل سعید احمدناگرہ کوسلامی دی ۔اس موقع پر جی اوسی میجرجنرل سعید احمد ناگرہ نے کہا بہترین پولیسنگ کے لئے جدیدٹیکنالوجی کا حصول بہت ضروری ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدنے دیگراداروں کی طرح پولیس کا بھی بہت موثرکردارہے ۔میجرجنرل سعید احمدناگرہ نے مزیدکہا کہ تمام ادارے ملک وقو م کے بہترین مفادمیں اپنی تمام صلاحتیں برئوے کارلائیں تاکہ ہماراملک حقیقی معنوں میں ترقی کرسکے۔

(جاری ہے)

جی اوسی نے ڈی پی اودفترمیں قائم کردہ سینٹرل کمانڈاینڈکنٹرول سنٹرکا معائنہ کیا ۔ڈی پی اوبہاولنگرنے انہیں جدید ترین سہولیات سے آراستہ کمانڈاینڈکنٹرول سنٹراوراس کے ثمرات سے آگاہ کیا۔جی اوسی نے ڈی پی اوبہاولنگرکی کاوشوں کوسراہا اوراس امید کااظہارکیا کہ ڈی پی اوبہاولنگرکی قیادت میںبہاولنگر پولیس جرائم کے خلاف جنگ میں کامیاب وکامران ہوگی۔