ایف بی آر کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ضلع کونسل ہال بہاولنگر میں 6دسمبر کو سمینار منعقد ہوگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:13

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)قومی احتساب بیورو کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ضلع کونسل ہال بہاولنگر میں 6دسمبر کو --"Say no to corruption" کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد ہوگا جس میںاے ڈی سی، تمام اسسٹنٹ کمشنر ز ،ای ڈی اوز ، تحصیل میونسپل آفیسرز اور دیگر تمام محکموں کے آفسران شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے زیراہتمام اینٹی کرپشن ویک پانچ دسمبرسے بارہ دسمبر تک منایاجائے گا تاکہ عوام الناس میں کرپشن کی بیخ کنی کے لیے اقدامات سے متعلق شعور اور واقفیت دی جاسکے۔