وال چاکنگ اب ناقابل ضمانت جرم بن چکا ہے،ایس ڈی پی او

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:51

رحیم یارخان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ایس ڈی پی اوسٹی سرکل رحیم یارخان محمدمسعودگجرنے کہاہے کہ وال چاکنگ اب ناقابل ضمانت جرم بن چکا ہے کسی بھی دیوار پر وال چاکنگ کرنیو الا شخص،ادارہ یا تنظیم اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا حکومت قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی رعایت یا دبائو کو قبول نہیں کرے گی، وال چاکنگ میں ملوث افراد کو نئے قانون کے تحت 25ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کے علاوہ سزا بھی بھگتنا پڑے گی اس لیے وال چاکنگ کرنے والے پینٹرز اور کروانے والے دونوں سزا سے نہیں بچ سکیں گے تمام ذمہ دار شہریوں کو قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایس ایچ اوزسٹی سرکل تھانہ جات سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسعودگجرنے ایس ایچ اوزکوہدایت کی کہ وہ اپنے تھانوں کے علاقوں میں گشت کے نظام کومزیدفعال کریں اورعوامی شکایات کے ازالہ کوفوری یقینی بنائیں سٹی سرکل کے تفتیشی افسران واہلکاران کے خلاف آنے والی شکایات پرفوری کارروائی ہوگی انہوں نے ایس ایچ اوزکومزیدکہاکہ وہ اپنے تھانہ کی کرائم رپورٹس روزانہ کی بنیادپربھجوائیں اورمقدمات کومیرٹ پریکسوکریں۔