وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب
دو گھنٹے طویل اجلاس میں سرکاری ادویات کی ترسیل ، سٹوریج اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کے لئے تجاویز کا جائزہ ادویات کی مینوفیکچرنگ یونٹ سے وصولی سے لیکر مریضوں کو تقسیم کرنے کے نظام کو فول پروف بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اس ضمن میں نئے نظام لانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں :وزیر اعلی شہباز شریف کی ہدایت
جمعرات 1 دسمبر 2016 23:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر سال اربوں روپے کی مفت ادویات مریضوں کو فراہم کرتی ہے،ادویات کی مینوفیکچرنگ یونٹ سے وصولی سے لیکر مریضوں کو تقسیم کرنے کے نظام کو فول پروف بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ،اس ضمن میں نیانظام لانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے یہ بات رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی- دو گھنٹے طویل اجلاس میں سرکاری ادویات کی ترسیل ، سٹوریج اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے نظام کے آنے سے مریضوں کو گھروں میں بھی ادویات کی فراہمی ہو سکے گی اورادویات کی خرد برد روکنے کیلئے بھی یہ نظام ضروری ہے -انہوںنے کہا کہ ادویات کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کیلئے بغیر وقت ضائع کئے آگے بڑھنا ہے -ادویات کی ترسیل و تقسیم کے نئے مینجمنٹ نظام سے مریضو ںکو بے پناہ سہولت ملے گی- نئے نظام سے ادویات حقیقی معنوں میں حقدار کو ملیں گی-صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، سیکرٹریزاور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.