ملک میں لیگی طیفے کے علاوہ سب کااحتساب ہوتاہے ،ن لیگ پاکستان کابراہمن طبقہ ہے ،ندیم افضل چن

گونثارگونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے کی وجہ سے ہے ،پنجاب کی کھلڑی کسی اورنے نہیں 35سال سے حکمرانی کرنے والوںنے اتاردی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماندیم افضل چن نے کہاہے کہ ملک میں لیگی طیفے کے علاوہ سب کااحتساب ہوتاہے ،ن لیگ پاکستان کابراہمن طبقہ ہے ،گونثارگونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے کی وجہ سے ہے ،پنجاب کی کھلڑی کسی اورنے نہیں 35سال سے حکمرانی کرنے والوںنے اتاردی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عابدشیرعلی نے جس زبان میں بات کی وہ کسی مہذب آدمی کے شایان شان نہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن برہمن طبقہ ہے ،جس کااحتساب نہیں ہوسکتا،باقی سارے شودرہیں ،جن کے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تافی بٹ اسحاق ڈاراورایان علی کے مقدمات ایک جیسے ہیں ۔تافی بٹ کو20کروڑکے ساتھ لاہومیں پکڑاگیاتھا۔انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہیں ہورہا،آج بھی ملک دہشتگردی کاشکارہے ۔وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں مخالفین کونشانہ بنارہے ہیں ۔حکومت دھمکیوں کے بجائے کارروائی کرے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 35سال سے حکمرانی کرنے والوں نے کھلڑی اتاری ہے ۔(یاسرعباسی)