شمالی وزیرستان ، مکان کی چھت گرنے سے 3بچوں سمیت 4افرادجاں بحق

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:32

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) شمالی وزیرستان میں مکان کی چھت گرنے سے 3بچوں سمیت 4افرادجاں بحق ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق،یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے صدرمقام میرانشاہ میںپیش آیا، مکان کی چھت کے تلے دب کرتین بچوں سمیت 4افرادموقع پرجاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوںنے اپنی مددآپ کے تحت ملبے کوہٹایا۔بتایاجاتاہے کہ آپریشن کے دوران شیلنگ کے باعث مکان کی چھت میں شگاف بڑھ گیاتھا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :