وزیر اعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی ملاقات،وفاقی اور سندھ حکومت کے مابین زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:31

کراچی ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو یہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین متعدد زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور گیس ڈولپمینٹ سرچارج سمیت مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ حال ہی میں صنعتکاروں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے گیس کی بندش یا جسے گیس ہالیڈے کہا جاتا ہے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم گیس لوڈ کو مینج کرتے ہوئے ان کے مسائل کا تدارک کریں۔ وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ صوبے کے صنعتی شعبے کے مسائل کو حل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سرکاری آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں ان کے حصے کی نمائندگی دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :