Live Updates

نا اہلی کیس،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا،فنڈنگ کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی وکیل پر برہمی کا اظہار،آپ کی وجہ سے اس کیس میں کسی فیصلے تک نہیں پہنچ سکے، ڈیڑھ سال سے آپ کی ہی سن رہے ہیں،16 جنوری سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں،پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:31

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی اورفنڈنگ کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل کو کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے آپ کو سن رہے ہیں سولہ جنوری سے قبل جواب جمع کرائیں۔

جمعرات کوچیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں کمیشن نے شہری ہاشم علی بھٹہ کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پہلے خارج کی گئی درخواست کی بحالی کے بعد سماعت کی مگر چیئرمین تحریک انصاف خود پیش ہوئے نہ ان کی طرف سے وکیل آیا۔ جس پر کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف اکبر ایس بابر کی پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضانے تحریک انصاف کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے اس کیس میں کسی فیصلے تک نہیں پہنچ سکے ڈیڑھ سال سے آپ کی ہی سن رہے ہیں، انہوں نے وکیل کو 16 جنوری سے قبل تحریری جواب دائر کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کے اسلام آباد احتجاج کے لئے لندن میں فنڈز اکٹھے کرنے کی مہم چلائی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ فنڈز اکٹھے کرنے سے متعلق جو دستاویز دکھا رہے ہیں یہ تو اشتہار ہے، وکیل نے جواب دیا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق پارٹی اس طرح بیرون ملک میں فنڈز اکٹھا نہیں کرسکتی، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی ہدایات کے باوجود کوئی دستاویزات جمع نہیں کراتی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات