مقررہ وقت تک پولنگ سٹیشنوں کے اندر داخل ہونے والے تمام ووٹرزکو خصوصی طورپر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:29

جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) جھنگ کے شہری حلقہ پی پی 78 میں منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے موقع پر 5بجے تک پولنگ سٹیشنوں کے اندر داخل ہونے والے تمام ووٹرزکو خصوصی طورپر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) ، اہلسنت والجماعت ، پی پی پی اور پی ٹی ۱ٓئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاگیاتھاکہ چونکہ ۱ٓخری اوقات میں ٹرن آئوٹ کی شرح زیادہ ہونے کے باعث ووٹرزکی بڑی تعداد کے پولنگ کے اختتامی اوقات شام 5 بجے تک ووٹ کی کاسٹنگ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا پولنگ کے اوقات میں توسیع کردی جائے جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سہ پہر سوا چار بجے اعلان کیاگیاکہ جو ووٹرز پولنگ کے اختتامی اوقات 5 بجے تک پولنگ سٹیشنوں کی حدود میں داخل ہونے والے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے تاہم 5بجے کے بعد کسی ووٹرکو پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی جس پر ہزاروں ووٹرز کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

متعلقہ عنوان :