سی پی اوکی ایس پیز کے ساتھ کرائم میٹنگ

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:29

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کینٹ ڈویژن اور گلگشت ڈویژن کے ایس پیز ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور انچارچ انوسٹی گیشن کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر بھی ہمراہ موجود تھی۔ جس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت اور مجرمان کو پکڑ نے کی سخت تنبیہ کی گئی اور اچھی کارکردگی اور کاروائی پر انعام دیا جائے گا۔

اپنے علاقہ کے اشتہاری مجرمان کو پکڑنے کے لئے ان کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

مزید سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاس بات کو یقینی بنائیں کہ سائلین کا کام ہر صورت میرٹ پر کریں ۔ ایس ایچ اوکی ناقص کارکردگی پر ان کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔جلد جلد تمام مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے سی پی اوآفس رپورٹ بھیجیں ۔افسران کو ہدایت کی کہ محنت کریں۔ کرپشن کرنے والوں کی میرے ضلع میں کوئی جگہ نہ ہے۔ ایس ایچ اوزروزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل سنیں ، اپنے علاقہ میں موثر گشت کریں تاکہ کرائم کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کیا جا سکے۔ تمام ایس ایچ اوزعوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔