بجلی تنصیبات سے حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدام اٹھارہے ہیں،راجن سلطان پیرزادہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز راجن سلطان پیرزادہ نے کہا ہے کہ بجلی تنصیبات سے حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدام اٹھارہے ہیں ۔ عوام الناس اور میپکو ملازمین کے بجلی حادثات سے بچائو کے لئے شعور میں اضافے کے لئے آگاہی مہم اور دیگر اقدامات اٹھانے ضروری ہیں ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹرمیں بورڈ کے 119ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کی سیفٹی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی ہے جو عوام الناس اور ملازمین کی بجلی تنصیبات سے حادثات سے بچائو کے لئے سفارشات تیار کرے گی اور ان سفارشات پر سختی سے عملدر آمد کروایاجائیگا ۔ بورڈ نے کمپنی کے ٹیکس معاملات میں بہتری اور شفافیت لانے کے لئے کنسلٹنٹ کے تقرری کی منظوری بھی دی ۔

(جاری ہے)

یہ کنسلٹنٹ مالی سال 2016-17 کے لئے مقرر کئے گئے ہیں ۔

بورڈارکان جوائنٹ سیکرٹری ٹرانسمیشن وزارت پانی وبجلی ظفر عباس اورایڈیشنل سیکرٹری وزارت فنانس محمد انور شیخ نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین، بورڈ ارکان خالد مسعود خان، خواجہ محمد اعظم، زاہد پرویز مڑل ، میاں شاہد اقبال ، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس محمد نعیم اللہ، ڈائریکٹر فنانس امتیازاحمد جگری، کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری اور منیجر فنانس جہانگیر بھٹہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :