خطہ جنوبی پنجاب میں فوڈسیکٹرکے لئے خام مال کی فروانی ہے،بختاورتنویرشیخ

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سینئرنائب صدربختارتنویرشیخ نے کہاہے کہ خطہ میں فوڈسیکٹرمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں خطہ کے لوگ خوش خوراک جبکہ خطہ میں فوڈسیکٹرکے لئے ہرطرح کی خام مال کی فروانی ہے ،یہاں جوائنٹ وینچر کرنے والی ملکی وغیرملکی فوڈکمپنیاں کامیابی سے ہمکنارہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

احمداینڈاحمد منیجمنٹ کنسٹلنٹس کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایم سی سی آئی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہرممکن کرداراداکررہاہے۔کمپنیوں کی حوصلہ افزائی اوراسٹیک ہولڈرزسے مشاورت اورمیٹنگز سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگااورعوام کو بھی معیاری مصنوعات فراہم ہوتی ہے۔تقریب سے افتخاراحمدنے بذریعہ ملٹی میڈیاتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ احمداینڈاحمد ملتان شہر میں معیاری ذائقہ اوبہترین سروس کے ساتھ فوڈ مصنوعات فراہم کرنے کاارادہ رکھتاہے ۔اوراس ضمن میں 2فرنچائز شہرکے مختلف علاقوں میں قائم کی جارہی ہیں۔انشاء اللہ شہریوں کو معیاری ِ،خوش ذائقہ فوڈآٹمز متعارف کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :