الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

مظفرگڑھ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مئیر / ڈپٹی مئیر ، چئیرمین/وائس چیئرمین کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا.امیدوار تمام نشستوں کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس 9/10 دسمبر کو جمع کرائیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 11،12 دسمبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی لسٹ بمعہ نشانات 16 دسمبر کو آویزاں کر دی جائے گی جبکہ عہدوں کے چناؤ کے لئے پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی۔