مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کی بلا معاوضہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈائریکٹر لائیو سٹاک

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پرمویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کی بلا معاوضہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس ضمن میں چک نمبر 56 ج ب میں تشخیصی سنٹرکا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر منیر شامی نے سنٹر پر جانوروں کی ویکسینیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل،ڈی ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے چک نمبر 56 ج ب کے تشخیصی سنٹر پر جانوروں کی مختلف بیماریوں کے بارے میں تشخیص اور علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کو چیک کیا اور تعینات عملہ کو تندہی سے فرائض انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس مرکز سے ارد گرد کے مویشی پال حضرات کو بھی جانوروں کے علاج معالجہ کے سلسلے میں فائدہ ہوگا۔

ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ چک نمبر 56 ج ب میں تشخیصی سنٹر کے قیام کے سلسلے میں سماجی کارکنوں نے خصوصی معاونت فراہم کی ہے جس کی بدولت مختصر مدت میں سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو جانوروں کی تشخیص اور علاج معالجہ کی تیز رفتار فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :