خان شہیدکے افکار ونظریاتی ہمارے لئے مشعل راہ ، خان شہید کی مسلسل قید وبند اور شہادت پشتونخوا وطن کی یکجہتی کا سبب بنے گی ،نصیب اللہ ترین

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ ترین نے کہا کہ خان شہیدکے افکار ونظریاتی ہمارے لئے مشعل راہ ہے خان شہید کی مسلسل قید وبند اور شہادت پشتونخوا وطن کی یکجہتی کا سبب بنے گی اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاکہ خان شہیدنے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی تھی جس کی پاداش میں کئی مر تبہ جیلیں اور صعوبتیں برداشت کئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی بھی کسی کے سامنے سر تسلیم نہیں کیا خان شہید نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے خان شہید نے اپنے سیاست کا آغاز کسی بھی سیاری پارٹی کے خلاف نہیں کیا بلکہ انگریزی استعمار کے خلاف پشتونوں کے غلامی کا ادراک کر تے ہوئے کیا اور آج ان کی بدولت پشتونخوامیپ ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے ہیں اور پشتونوں کی پہچان ہے ۔

متعلقہ عنوان :