بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی، 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی-بلاول بھٹو زرداری
میاں محمد ندیم جمعرات 1 دسمبر 2016 22:21
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم دسمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی، 2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی، آئندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اورپیپلز پارٹی سے ہوگا۔
(جاری ہے)
لاہور میں بلوچستان ورکرزکنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بیانات بہت آ رہے ہیں، سی پیک میں صوبوں کے حقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردرواز ے سے نوازشریف سے ڈیل کررہے ہیں،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرے گی، مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائیونڈسے وفادارہے۔لاہورمیں پیپلزپارٹی بلوچستان کنونشن سے پہلے،پارٹی رہنماﺅں نے بلاول بھٹوزرداری کوروایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔ اس موقع پر بلوچ لوک فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اورپارٹی کارکنوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.