گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انچارجز کیلئے ایجنڈا میٹنگ

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:25

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام سٹوڈنٹ ایڈوائزرز، لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن اور سوسائیٹیز کے انچارجز کیلئے ایک ایجنڈا میٹنگ منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈین کلیہ اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ ڈاکٹر ہمایوں عباس تھے جبکہ صدارت ڈائریکٹر نظامت امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل نے کی، اس موقع پر دوسرے فیز کیلئے لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن و میرٹ پالیسی، ساتویں کانووکیشن ،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں ، زکواة فنڈ، جاب فیئر اور انڈسٹری اکیڈیمیا کے بارے میںنکات زیر بحث لائے گئے اور ان کو مقررہ وقت میں پورا کرنے پر زور دیا گیا،چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) افتخار حفیظ نے یونیورسٹی میں سکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایااور مزید کہا کہ طلبہ سٹوڈنٹ کارڈ کے حصول کو یقینی بنائیں تاکہ سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جاسکے، اس میٹنگ میں رجسٹرار غلام غوث کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔