صفائی کے ناقص انتظامات پرجڑانوالہ میں ملک بشیر اینڈ سنز سنیکس یونٹ سیل

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:23

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ دوران چیکنگ حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر جڑانوالہ میں ملک بشیر اینڈ سنز سنیکس یونٹ کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی نے بابر چوک ‘ علامہ اقبال کالونی ‘ سوساں روڈ ‘ بسم الله چوک ‘ چھوٹی ڈی گرائونڈ ‘ چن ون روڈ ‘ جھنگ روڈ ‘ غلام محمد آباد ‘ فوارہ چوک ‘ پیراں والا چوک اور تحصیل جڑانوالہ میں 79ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ سنٹرز کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات بہتر بنانے کے بارے میں نوٹسز اور ہدایات جاری کیں ۔