فیصل آباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ناجائز اسلحہ اور180کریمنلز اورمجرمان اشتہاری گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:23

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئی09عددپسٹل،01رائفل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب138 اشتہاری مجرمان، 18ٹارگٹ ایفنڈرز اور 24عدالتی مفرور کوگرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئی5.585 کلوگرام چرس اور300لیٹر شراب برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :