بلوچستان یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس

یونیورسٹی ملازمین کے جملہ مسائل پر سیر حاسل بحث

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت پروفیسر احمد شاہ کاکڑ، صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن منعقد ہوا اجلاس میں تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کے جملہ مسائل پر سیر حاسل بحث کی گئی اور جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ سے اساتذہ، آفیسر اور ملازمین کے تمام حل طلب مسائل کو جلد ازجلد حل کر نے کا پر زور مطالبہ کیا گیا اجلاس میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے نائب صدر پروفیسر عبدالرزاق کاکڑ، پروفیسر عبدالباقی جتک، جنرل سیکرٹری پروفیسر سعید ایسوٹ، پروفیسر ڈاکٹر باز محمد کاکڑ، پروفیسر خالد با دینی، آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر اکرم رئیسانی، جنرل سیکرٹری احمد نور کاکڑ، نائب صدر نذیراحمد لہڑی، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اقبال بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالخالق اچکزئی، جوائنٹ سیکرٹری سرو مینگل، قاضی منیرآفس سیکرٹری، سپورٹس سیکرٹری معین الدین بلوچ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :