صدر سائٹ ایسوسی ایشن کی نیپرا کی جانب سے بجلی قیمت میںکراچی کو 2.6 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے سے محروم رکھنے کی مذمت

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) سائٹ ایسوسی ایشن کے صدراسدنثار برخورداریہ نے نیپرا کی جانب سے کراچی کو بجلی کی قیمت میں 2.6 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے سے محروم رکھنے پر مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجائے اسکے کہ پورے ملک میں یکساں کمی کا فیصلہ ہونا چائیے تھا نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لیئے بجلی کے فی یونٹ میں 48 پیسے کا اضافہ کرنے کی K-E کو اجازت دے دی ہے جو کہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک کے اقتصادی اور صنعتی مرکز کیلئے اس غیر منصفانہ اور امتیازی سوچ کو ناقابل قبول قراردیا۔K-E ٹیرف دوسری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے مقابلے میں پہلے ہی زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری اور کاروباری لاگت ز یادہ ہونے کہ وجہ سے یہاں برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے انہوں نے نیپرا (NEPRA)اور وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی کیساتھ اس امتیازی سلوک کو روکے اور کراچی کو ہنگامی بنیادوں پر مساویانہ ریلف فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :