پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تحت اسپورٹس ویک کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)پیک پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن سندھ کے تحت شاہ فیصل ٹائون میں اسپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی ٹیلی کام اسکول کی پرنسپل فوزیہ نسیم اور پیک کے کوارڈینیٹر ظفرشیرازی نے کی۔

(جاری ہے)

اسپورٹس ویک میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں درجنوں اسکولز نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ اور صدرپیک سید شہزاد اختر تھے،اسپورٹس ویک میں کرکٹ کا مقابلہ ہوا جس میں ماریہ ماڈل اسکول کی گرلز کرکٹ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے اسکول کا نام روشن کیا،تقریب کے اختتام پر غلام عباس بلوچ اور سید شہزاد اختر نے پوزیشنز حاصل کرنے والے اسکولز کی طلباء میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر صدر پیک سید شہزاد اختر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ یہ بچے ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جوآگے چل کر ملک کا مزید نام روشن کریں گے،تقریب میں مزمل شاہ،یونس بلوچ،وقاص،وارث شاہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔