جماعت اسلامی سندھ نے اسلام قبول کرنے پرپابندی عائدکرنے بارے سندھ اسمبلی کے بل کوشریعت اورآئین سے متصادم قرار دیدیا‘بل کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ نے اسلام قبول کرنے پرپابندی عائدکرنے والے سندھ اسمبلی کے بل کوشریعت اورآئین سے متصادم قراردیتے ہوئے اس بل کیخلاف آج جمعہ دو دسمبرکو سندھ میںاحتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے،صوبائی ترجمان کے مطابق یوم احتجاج کے حوالے سے جمعہ کوکراچی،حیدرآباد،سکھر،جیکب آباد،میرپورخاص سمیت سندھ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اسلام قبول کرنے پرپابندی والے بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کا حالیہ بل اسلام اورآئین سے متصادم ہے۔

(جاری ہے)

سندھ باب الاسلام ہے اور رہے گا۔ملک کی اسلامی شناخت کے خلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں کریں گے۔صوبائی امیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی ایمانی غیرت کا ثبوت دیں۔دریں اثناء امیرسندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد،ممتازسہتو سکھر،محمد حسین محنتی ٹنڈوآدم، حافظ نصراللہ عزیز شکارپور،عبدالحفیظ بجارانی جیکب آباد،عظیم بلوچ میرپورخاص،کاشف شیخ لاڑکانہ اورراشدمکرم نواب شاہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کریں گے۔