کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں،یعقوب شہباز

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکریٹری محمد یعقوب شہبازکا کہناہے کہ ماہ محرم الحرام میں عزاداری اور عزاداروں کی خدمت ہمارا فرض اولین ہو نا چاہئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیںان کا کہنا تھا کراچی وہ شہر ہے جس کاستر فیصد سے زائد ریونیوں پورے ملک میںجاتا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اس شہر کا کو ئی پُرسان حال نہیں کراچی کے ساتھ سو تیلی ماں جیساں سلوک افسوس ناک ہے لانڈھی ، کورنگی، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ،ایوب گوٹھ، بھٹائی آباد، پہلوان گوٹھ، بن قاسم ٹائون ، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بیریئرز کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموںمیں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے واٹر بورڈانتظامیہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی حکام بالا نیچے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں لیکن نچلا عملہ وسائل کی قلت کو بنیاد بنا کر کاموں میں سستی و کاہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں ماہ ربیع الاول اور ہفتہ وحدت کی آمد آمدہے سندھ بھر میں محمد ؐ کی یوم ولادت کے جلوس بر آمد ہونگے گزشتہ ماہ محرم الحرام میں بھی مجلس عزاء پر حملے ہوئے جس میں کئی عزادار شہید ہوگے ہم وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ماہ ربیع الاول کے پروگرام سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے سنجیدہ اور بر وقت اقدامات کیئے جائیں،تاکہ اس مقدس ماہ میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :