انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ان امتحانات میں تقریباً چھ ہزار امیدواروں نے شرکت کی، جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 32فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5852 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5671امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1529 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 973 امیدوار چھ پرچوں میں، 829 پانچ پرچوں میں، 667 چار پرچوں میں، 612 تین پرچوں میں، 476 دو پرچوں میں جبکہ 421 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

محمد عمران خان چشتی نے ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ میں 262 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 245امیدار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 119 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 28چھ پرچوں میں، 29 پانچ پرچوں میں، 19 چار پرچوں میں، 16 تین پرچوں میں، 18 دو پرچوں میں اور 13امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 27.16فیصد، چھ پرچوں میں 17.29فیصد، پانچ پرچوں میں 14.73 فیصد، چار پرچوں میں 11.85 فیصد، تین پرچوں میں 10.87فیصد، دو پرچوں میں 8.46فیصد، جبکہ ایک پرچے میں 7.48فیصد رہا۔ ہوم اکنامکس گروپ میں تمام سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 48.57 فیصد، چھ پرچوں میں 11.43 فیصد، پانچ پرچوں میں 11.84 فیصد، چار پرچوں میں 7.76 فیصد، تین پرچوں میں 6.53فیصد، دو پرچوں میں 7.35فیصد جبکہ ایک پرچے میں 5.31فیصد رہا۔