لاہور میں ناکے اور ڈاکے شریف برادران کی سرپرستی میں چلتے ہیں ‘ ڈاکو مسلم لیگ (ن)کے حامی اور ووٹر ہیں‘پنجاب پولیس کے ساتھ ڈولفن فورس تخت لاہور کی رکھوالی میں مصروف ہے، نواز لیگ حکومت نے عوام کا چین لوٹ لیا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحلیم عادل شیخ کا بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ لاہور میں ناکے اور ڈاکے شریف برادران کی سرپرستی میں چلتے ہیںلا ہور میں ڈاکو مسلم لیگ ن کے حامی اور ووٹر ہیں یہ الیکشنوں میں کام آنے والے لوگ ہیںاگر ایسا نہیں ہے تو پنجاب حکومت ان لوگوں پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالتی،لاہور میں تخریب کاروں کے سرپرست ہی ڈاکوئوں سے لٹ رہے ہیں ، دن دہاڑے ڈاکے مارے جارہے ہیں،اطمینان سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوئوں کو پنجاب حکومت کی سرپرستی حاصل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب جس ڈولفن فورس کا دم بھرتے ہیں وہ آج کل تخت لاہور کی رکھوالی میں مصروف ہے ،شریف برادران کے اوپر سے ملک بھر کی طرح لاہوریوں کا ااعتماد بھی ختم ہوگیاہے ،آج کل زندہ دلان لاہورکے باسی سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ، وزیراعظم اس وقت عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کا وعدہ کررہے ہیں جب ان کے اقتدار کا آخری روز ہوگا،جس دن سے نواز لیگ نے حکومت بنائی ہے ملک میں عوام کا سکھ چین لٹ گیاہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے بچائو کے لیے ملک بھر کے ادارے ہلاکر رکھ دیتے ہیں مگر عوام کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کا سراغ زندگی بھر نہیں مل پاتا،ہمیں ابھی تک پنجاب حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اقدام نظر نہیں آیاہے جس میں اندازہ لگایا جاسکے کہ حکومت ڈاکوئوں کی گرفتاری کا کوئی منصوبہ بنارہی ہو،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک میں ترقی کا پہیہ روک دیاہے آج پوری قوم ہی ان کرپٹ حکمرانوں سے اس لیے لوٹ مار کا حساب مانگ رہی ہے کیونکہ چیئرمین عمران خان کی مسلسل کوششوں نے قوم کو اپنے اور پرائے کی تمیز سکھادی ہے ۔