پیپلز پارٹی عدالتی فیصلوں کو متنازعہ بنا کر عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے ‘مسلم لیگ(ن) نے اعلیٰ عدلیہ کے ہر فیصلے کے سامنے سر جھکا کر اس کی بالا دستی کو تسلیم کیا‘ سندھ کے عوام سے مایوس ہوکر پنجاب میں سیاست چمکانے والے مت بھولیں کہ سندھ کے معصوم عوام کی چیخیں لاہور تک بھی پہنچ چکی ہیں

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عدالتی فیصلوں کو متنازعہ بنا کر عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوششیں کر رہی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اعلی عدالتوں کے ہر فیصلے کے سامنے سر جھکا کر عدلیہ کی بالا دستی کو تسلیم کیا․ سندھ کے عوام سے مایوس ہوکر پنجاب میں سیاست چمکانے والے مت بھولیں کہ سندھ کے معصوم عوام کی چیخیں لاہور تک بھی پہنچ چکی ہیں․ سندھ کو کھنڈرات بنانے والوں کو پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے دلوں میں بستی ہے میاں محمد نواز شریف کے متوالے رنگ بازی اور کھوکھلی د ھاڑوں سے گھبرانے والے نہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ، ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، جنرل سیکریٹری اسلم خٹک،رانا صفدر جاوید، وکلا ونگ کے غلام مصطفی ایڈووکیٹ، علما مشائخ ونگ کے سید ازہر شاہ ہمدانی، اقلیتی ونگ کے کرامت چوہان، صوبائی رہنما حاجی امین مانا، اقبال خاکسار، حاجی صالحین، محمد فاضل عباسی، چیئرمین اسد حسین، رفیق تنولی، پرویز تنولی، وقار تنولی، راجہ مہربان خان، ایوب شاہ، نے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ گذشتہ انتخابات کے بدترین نتائج سے پیپلز پارٹی نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

(جاری ہے)

اس جماعت کی سیاست تبدیل نہ ہوئی تو 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو لگ پتہ جائے گا کہ عوام کا انتقام کیا ہوتا ہی․ سڑکوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہی؛ تحریک انصاف کی وکٹ اڑتے دیکھ کر پیپلز پارٹی عمران خان کی جگہ لینے کے لئے بے چین نظر آرہی ہی․ عوام نے پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو ان کی ناقص کارکردگی کا آئینہ دکھا دیا ہے قوم سڑکوں پر آنے کے لئے ووٹ نہیں دیتی ملکی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سیاسی جماعتوں کا ساتھ دیتی ہی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے بارے میں کیوں خاموش رہی سندھ میں کون سی تبدیلی آئی ہے یہ جاننے کے لئے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی گلیاں۔

محلے اور سڑکیں پیپلز پارٹی کے دعووں پر پہاڑ جیسے سوالیہ نشان بن کر کھڑے ہیںجن کا جواب لاہور میں بیٹھ کر نہیں لیاقت آباد، ناظم آباد، لانڈھی، شیر شاہ کے عوام کے پاس جا کر دینا ہوگا․ بھٹو کی پیپلز پارٹی ماضی ہوچکی سندھ کے عوام نئی پیپلز پارٹی کی سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں اسی لئے انوکھے لاڈلے کو لاہور جا کر جلسیاں کرنی پڑ رہی ہیں۔