عدالت نے اشتعال انگیزی سے متعلق سہولت کاری کے مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت19 ملزمان اشتہاری قرار دیدیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے استعال انگیزی سے متعلق سہولت کاری کے مقدمے میں جمعرات کو سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر کی جمع کرائی گئی رپورٹ پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت نسرین جلیل وحیدر عباس رضوی ودیگر19 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی،سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مئیر کراچی وسیم اختر آج شہر کا دورہ کررہے ہیں،سماعت ملتوی کردی جائے ،اس موقع پرتفتیشی افسر نی2 مقدمات میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ جمع کرائی ہے۔