چکوال،پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے 2 دکاندار گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:17

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے دو دکاندار گرفتار کرلیے جبکہ ایک موقع پر سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر بدر منیر نے گشت کے دوران محمد افسر ولد علی محمد جس نے اپنی دکان میں بذریعہ مشین غیر قانونی ری فلنگ مشین نصب کر رکھی تھی موقع پر گیس بھرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مشین قبضہ میں لے لی۔ ایک اور کارروائی میں اویس ولد باز گل ساکن لاوہ اور امجد جو اپنی دکان میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر رہے تھے اور لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالا تھا ملزم اویس کو گرفتار کر لیا جبکہ امجد موقع پر سے فرار ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :