صادق آباد، ڈی سی او کے حکم پر ہسپتال میں سر سبز درختوں کی کٹائی شروع، شہریوں کا احتجاج

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:15

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈی سی او رحیم یارخان کا انوکھا حکم نادر شاہی‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود سرسبز درختوں کی کٹائی کروادی ‘ شہری پریشان ہو گئے۔ ڈی سی اونے گزشتہ رات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر انہوں نے موجود درختوں کی کٹائی کا حکم دیا جس کے بعد گذشتہ روز درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے شہریوں اللہ داد‘ چوہدری نذیر احمد‘ علی بخش موہانہ‘ سردار رحیم بخش اورد یگر نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ درخت ہمارا سرمایہ ہے ان کی چھنگائی کے بجائے کٹائی ظالمانہ اقدام ہے اس سلسلہ میں جب ایم ایس قمرقیوم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم ڈی سی او کے حکم کے پابند ہیں ‘ دوسری جانب ڈی سی او رحیم یارخان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :