صادق آباد، میلادجلسے جلوسوں کوفول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عباس ناصرکا خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:15

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عباس رضا ناصر نے کہا ہے کہمحسن انسانیت نبی آخر الزماں ؐ کا یوم ولادت بارہ ربیع الائول کو نہایت مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایاجائیگا ‘بارہ ربیع الائول کو عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں مذہبی جلوس بھی نکالیں جائیں گے اور جلسے بھی منعقد ہونگے جنہیں انتظامیہ فول پروف سیکورٹی مہیا کرے گی ان خیالات اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عباس رضا ناصر ‘ڈی ایس پی مہر ناصر سیال ثاقب‘چوہدری اظہر شفیق‘صدر انجمن تاجران خالد سلیم چوہدری‘ صدر جماعت اہلسنت قاری ناظم حسین سعیدی‘کونسلر بلدیہ میاں فرہاد علی‘حاجی افضل مقبول‘عباس بھٹی اویسی‘ مولانا فضل محمود حیدری‘حافظ عبدالغفار نقشبندی‘سردار آصف لغاری‘ مولانا منور ضیاء قادری‘ رشید سومرو‘ صدر مسلم لیگ ن حافظ عبدالرزاق‘ خالد نعمان نے ٹی ایم اے ہال میں عید میلاد النبی ؐ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ بارہ ربیع الائول مسلمانوں کیلئے ایک مقدس دن ہے اس روز دنیا میں سرور کونین آقائے دوجہاں نبی اکرم ؐ تشریف لائے تمام مسلمان ان کی آمد کی خوشیاں مناتے ہیں۔اس موقع پر انتظامیہ نے یقین دلایا کہ جلوسوںاور جلسوں کو بھی سیکورٹی مہیا کی جائیگی شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں گے ۔