سرگودھا،ہر آدمی اپنا محاسبہ کرے، دنیا دارالعمل ہے یہاں جو بوئیں گے وہی کل کو کاٹیں گے، معروف تاجر شاہین مغل کا بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) معروف تاجر شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ پریشانیوں سے بچنے کیلئے ہر آدمی اپنا محاسبہ کرے اور اپنے گریبان میں جھانکے دنیا دارالعمل ہے یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی کل کو کاٹیں گے عقلمند وہ ہے جو آنیوالے وقت کی منصوبہ بندی کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بے حیائی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے آگے بند باندھنا ہوگا اللہ کی طرف سے دین کی ہوائیں چل رہی ہیں نظام نماز صلوة کے نافذ ہونے سے پاکستان میں نمازیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنا محاسبہ کرنے سے نہ صرف اپنی اصلاح ہوتی ہے بلکہ انسان مختلف برائیوں اور بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے دین اسلام میں ہر وہ چیز ہے جو انسان کی خیر اور برکت کیلئے ہے بدقسمتی سے ہم نے قرآن کو چھوڑ کر اغیار کی رسموں کو اپنالیا ہے یہی وجہ ہے کہ سموگ جیسی وبائی امراض ہم پر نازل ہونا شروع ہوگئی ہیں شاہین۔ کثرت سے ہمیں استغفار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف کرتے ہوئے ہم پر اپنی رحمتوں کے سائے نازل کرے۔

متعلقہ عنوان :