سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کی مانگ میں اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی مانگ بھی بڑھ گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی مانگ بھی بڑھ گئی 2015؁ء کے برعکس 2016؁ء میں پٹرولیم مصنوعات کی مانگ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو آنیوالے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا جس سے فضائی آلودگی بھی بڑھے گی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی مسئلہ پر منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔