سرگودھا ، عوام ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو حلف کی پاسداری کرسکیں، رہنماتحریک انصاف نارتھ پنجاب ممتاز کاہلوں کا بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ دولت لوٹ کر باہر لے جانیوالے جلد انجام کو پہنچیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے متعلق خود مسلم لیگیوں کے بیانات ہیں کہ یہ جھوٹے‘ کرپٹ اور قرآن پاک پر حلف دیکر مکر جانے کے ماہر ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے عوام ایسے لوگوں کو پہچانیں اور آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو کم از کم حلف کی پاسداری کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4 سال کا عرصہ ہوچکا ہے سرگودھا کے ارکان اسمبلی نے تھانہ کچہری کی سیاست اور جھوٹے وعدوں کے سواء سرگودھا کے عوام کو کوئی ایک میگا پراجیکٹ دیا ہو وہ سامنے لائیں پرویز الہیٰ دور میں انور علی چیمہ مرحوم کی بنائے گئے منصوبوں پر تختیاں لگا کر یہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ آئندہ ہم کامیاب ہوجائینگے یہ ان کی بھول ہے۔ عبدالرزاق ڈھلوں‘ چوہدری حامد حمید اپنے ایک منصوبہ جو انہوں نے مکمل کروایا ہو اور جس سے سرگودھا کے شہریوں کو کوئی فائدہ ہو وہ سامنے لائیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ ان کے چہروں سے نقاب اتر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :