بلاول بھٹو کی قیادت میں شہداء کا مشن جاری رکھا جائے گا، رہنما پیپلز پارٹی پنجاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:12

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے افکار ونظریات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے جنوبی پنجاب اور اپر پنجا ب میں کام شروع کر دیا گیا ہے غریب عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے آمروں کا مقابلہ جاری رکھیں گے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ترجمان رانا طارق محمود خاں‘ تحصیل صدر رانا ندیم افضل‘ جنرل سیکرٹری مجید بلوچ‘ سٹی صدررانا ارشد جاوید‘ سٹی جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن سمہ‘ سید ابولکلام شاہ جیلانی‘ سید مختار الحسن گل‘ میاں انوار طارق‘ اسرار چوہان‘حاجی محمد ابراہیم‘ طارق خان ڈاہر ودیگر نے پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پیپلزپارٹی کے قائد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی عالم اسلام کومتحد کیا ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دیا جس سے ملک کا دفاع مضبوط ہو گیا انھوںنے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے والد کے مشن کی تکمیل کیلئے خود کو وقف رکھا اور اب بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید اور والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا پرچم اور ویژن لیکر میدان میں نکل چکے ہیں اب ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت کوئی بھی جماعت پیپلزپارٹی کے جیالوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا ۔