سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا

قائم مقام سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا امجدکا خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:12

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا ہے کہجنوبی پنجاب کی پسماندگی کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کرے گی پیغام اسلام کانفرنس سے جنوبی پنجاب میں ایک بہت بڑی تبدیلی رونما ہو گی اس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم اعلان بھی کرینگے اور جے یو آئی کو جنوبی پنجاب میں منظم اور فعال کر کے ناقابل تسخیر قوت بنا دیاجائیگا ۔

گزشتہ روزانھوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جامعہ رحیمیہ صادق آباد میں جے یو آئی کی مجلس عاملہ و شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘اجلاس میں ضلعی امیر علامہ عبدالرئوف ربانی‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات قاری فاروق عامر عباسی ‘ تحصیل امیر قاری شاہد محمود رحیمی‘جنرل سیکرٹری حافظ سعید مصطفی چدھڑ‘ سٹی امیر مولانا عبدالله ربانی‘ مولاناعبدالمجید حیدری‘ مولانا قاری سیف الله خالد‘مولانا حافظ غلام حسین‘ مولانا مفتی یونس ‘قاری یوسف صمدانی‘مولانا فاروق احمد ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مولانا امجد خان نے کہاکہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اس پر آنچ نہیں آنے دینگے ،اسلامی نظام کے عملا نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کیخلاف فوری نوٹس لیں اور کشمیر پر ہونیوالے مظالم کو فوری بند کروایاجائے ،سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، عالمی سامراجی قوتوں کو ناکام بنانا ضروری ہے جمعیت علماء اسلام قوم کو استعماری قوتوں اور ان کے ایجنڈوں کی غلامی سے نجات دلانا چاہتی ہے جے یو آئی کے کارکنان ہی جمعیت کا اصل سرمایہ ہیں انھوںنے کہاکہ پندرہ دسمبر کو رحیم یارخان میں ہونیوالی کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے عوام بھرپور شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :