ْ مہنگائی ‘بے روز گاری ‘انصافی اور کر پشن پاکستانی عوام کا مقدر نہیں ہوسکتی ‘ چوہدری سرور

تحر یک انصاف بڑ ھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر پالیسوں کے خلاف ہر فورم پرآواز بلند کر یگی ‘ سابق گورنر کی گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مہنگائی ‘بے روز گاری ‘انصافی اور کر پشن پاکستانی عوام کا مقدر نہیں ہوسکتیں ‘محکمہ شماریات سمیت ہر کوئی مہنگائی میں اضافہ کی بات کر رہا ہے ‘ حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفودسے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن ہیتحر یک انصاف بڑ ھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر پالیسوں کے خلاف ہر فورم پرآواز بلند کر یگی ‘ملک میں5کروڑ سے زائد افراد کا غر بت کی لیکر سے نیچے زندگی بسر کر نا حکومت کی پالیسوں پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔

اگر اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ اور احتساب کا شفاف نظام قائم کر دیا جائے توا س بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم ملک کو مضبوط اور خوشحال بنا سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگا ری سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ان حالات میں حکومت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک ظالمانہ اقدام ہے اور اس سے مہنگائی کے چکی میں پسنے والی غریب عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پراس اضافے کو واپس لیں اور غر یب عوام کیلئے مزید مسائل پیدا کر نے کی بجائے انکو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جو انکو پوری کر نا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :