پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لاہور کی شاہرائوں سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے حق میں لگے بینرز کو اتار دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لاہور کی شاہرائوں سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے حق میں لگے بینرز کو اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے بلاول بھٹو کے خیر مقدم کیلئے لگائے گئے بینر ز کو اتار پھینکا جبکہ انہی مقامات پر نواز لیگ کے بینر ز کو کسی نے ہاتھ تک لگانے کی جرات بھی نہیں کی پی ایچ اے کے ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بینرز لگانے کیلئے اجازت حاصل نہیں کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ ، پریس کلب ، جیل روڈ اور دیگر شاہراہوں پر لگے بینر ز کو اتار ا گیا ہے یاد رہے جیالوں نے پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں پارٹی قائد بلاول کی پنجاب آمد پر سینکڑوں خیر مقدمی بینرز لگا رکھے تھے۔