وزارت پانی وبجلی نے چشمہ ایٹمی پاورپلانٹ 3کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ‘ وزیر اعظم افتتاح کرینگے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزارت پانی وبجلی نے چشمہ ایٹمی پاورپلانٹ 3کی آزمائشی پیداوار کا کامیاب ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ‘ وزیر اعظم نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3 کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پلانٹ سے رواں ماہ سے 340 میگا واٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی اقدامات کے بعد چشمہ 3سے بجلی ملے گی اور وزیر اعظم نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔پلانٹ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے جس پر 85فیصد سرمایہ کاری چین نے کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :