چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا جنرل (ر) راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے پر مبارکباددی

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ٹیلی فو نک رابطہ کرکے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ نے جنرل (ر) راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا ۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنمائوں نے سابق آرمی چیف کو پروفیشنل طریقے سے فوج کی قیادت کرنے پر بھی مبارکباد دی۔(خ م)