حکو مت بلوچستان کی جانب سے دس شہداء کے ورثا ء کو فی کس ایک ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی

وکلاء کے ورثاء کی جانب سے جانشینی سرٹیفکیٹ موصول ہونے کیساتھ ہی انہیںرقم کی ادائیگی کردی جائیگی ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کی زیر صدارت اجلا س میں رپورٹ پیش

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) حکومت بلوچستان کی جانب سے سا نحہ آٹھ اگست کی56 شہداء کے لئے مختٖص کردہ رقم میں سے 10شہداء کے ورثاء کو ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ مخیر حضرات،این جی اوز اور مختلف وکلا ء تنظیمو ں سے ملنے والی رقوم شہید وکلا ء کے ورثا ء میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کر دی گئیں ،زخمیوں کو امدادی رقو م کی ادائیگی کے لئے بھی سمری ارسال کر دی گئی ہے،یہ بات ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی ،اور بلوچستان کی وکلا ء تنظیموں کے رہنمائوں نے شہداء آٹھ اگست کی امداد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میں بتا یا گیا کہ سانحہ 8 اگست کے شہید وکلا ء کے لئے حکومت کی جانب سے 56کروڑ کا اعلا ن کیا گیا جس میں سے 10وکلاء کو فی کس 1کروڑ روپے ادا کر دیے گئے ہیں جن میں عبدالناصر کاکڑ،غلام حیدر ،محمد علی سا تکزئی ،نورالدین رخشانی ،قا ضی بشیر احمد ،رحمت اللہ،تیمور شاہ ،ریا ض احمد،میر محمود احمد لہڑی اور محمد اشرف سلہری شامل ہیں جبکہ دیگر 46وکلاء کے ورثاء کی جانب سے جانشینی سرٹیفکیٹ موصول ہونے کے ساتھ ہی انہیںرقم کی ادائیگی باذریعہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کر دی جائیگی ، اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف سیاسی ،قبائلی عمائدین،غیرسرکاری ،وکلاء تنظیموں اور مخیر افراد کی جانب سے 2کروڑ64 لاکھ 90ہزار روپے موصول ہوئے جو کہ ہر شہید کے ورثا ء کو ادا کر دیے گئے ہیں،جبکہ زخمی وکلاء کے کراچی میں علاج ومعا لجے سمیت ان کے ایک اٹینڈنٹ اورانکی کراچی میں رہائش ، جہاز کے ٹکٹ کا بھی بہترین انتظا م کیا گیا جبکہ سند ھ بار کونسل اور صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو نے دو دو لاکھ کی رقم زخمیوں کے انتظاما ت کے لئے ادا کیں ،انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے وکلا ء کے بچوں کی تعلیم کے لئے 25کروڑ اور بلوچستان کے وکلاء کی اعلی تعلیم کے لئے بھی 25کروڑروپے منظور کر لئے گئے ہیں ،اجلاس میں بتا یا گیا کہ ڈاکٹر عبدالما لک کاسی کی جانب سے جو 5ایکڑ زمین شہدا کے ورثا ء کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی بنا نے کے لئے عطیہ کی گئی تھی اس کے لئے بھی حکومت بلوچستان نے بنیادی سہولیا ت جن میں گیس،بجلی اور واٹر سپلائی اسکیم کی فراہمی کے لئے محکمہ منصوبہ بند ی اور ترقیات کو احکاما ت جاری کر دئیے ہیں ،جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے شدید زخمی ہونے والے وکلاء کے لئے 75 لاکھ،زخمیوں کے لئے 30لاکھ،جبکہ معمولی زخمیوں کے لئے 10لاکھ روپے مختص کر دیے ہیں جس کی سمری منظوری کے لئے محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان و ارسال کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 31مارچ 2017ء سے پہلے کرائے جائیں گے اور الیکشن کے تمام تر مراحل 30مارچ 2017ء تک مکمل کرلئے جائیں گے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہداء کے ورثاء کے تما م مسا ئل کے حل کے لئے جدو جہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :