سپریم کورٹ، لاہور میں زیرتعمیراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی گئی

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:01

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں لاہور میں زیرتعمیراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پانچ مقامات پر نیسپاک تاریخی مقامات پر تھر تھراہٹ کے نقصان کا اندازہ نہیں لگاسکی، منصوبے کا روٹ تاریخی مقامات کے تحفظ سے متعلقہ قواعد کے بھی برعکس ہے، منصوبے کیلئے پلرزکی تعمیر تھرتھراہٹ کا باعث بنے گی جو تاریخی مقامات کیلئے نقصان کا باعث ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی مقامات کے دو سو فٹ اطراف میں نئی تعمیر پر پابندی کا قانون موجود ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 اکتوبر کو منصوبے پر نیسپاک کی رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا تھاجس کیلئے بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل کمیشن قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :