آرمی پبلک سکول زم زمہ کاطالب علم گاڑی الٹنے سے جاں بحق

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:57

نوشہرہ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) آرمی پبلک سکول زم زمہ کے دسویں جماعت کا طالب علم گاڑی الٹنے سے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مختیار خٹک ولد لعل محمد ساکن نظامپور حال امانگڑھ نے پولیس کوبتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس کواطلاع ملی کہ اس کا بیٹا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا بیٹا فیضا ن خٹک جو آرمی پبلک سکول زم زمہ کا طالب علم اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ ملکر پیپر کی تیاری کررہا تھا اور اپنے دوستوں کو اپنی موٹر کارکلٹس نمبر 419DF سلور رنگ میں نوشہر ہ کینٹ چھوڑ کر واپس گھر آرہا تھا۔

جب پولیس لائن کے قریب پہنچا تو اس کی موٹر کار میں فنی خرابی آگئی اور قلہ بازیاں کھاتے ہوئے دوسری طر ف سے آنے والے ٹرک نمبرC3563پشاور سے ٹکرا گئی جس سے فیضان خٹک شدید زخمی ہوگیااور اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایاجارہا تھا کہ جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے والد نے اسے قدرتی حادثہ قرار دیتے ہوئے ٹرک ڈرائیو ر کو معاف کردیا۔

متعلقہ عنوان :