وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی مانکی شریف آمد، انجینئرسہیل خٹک کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:57

نوشہرہ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک مختصر دورے پر اپنے آبائی گائوں مانکی تشریف پہنچے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک مانکی شریف آئے جہاں پر انہوں نے حامد جان خٹک کی صاحبزادہ انجینئر سہیل خٹک کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعلیٰ کچھ دیر وہاں موجود رہے۔ اس موقع پر ویلج ناظم زاہد خٹک بھی موجود تھے۔